کردار حسینؓ کو عام کر نے کی ضرورت ہے :جے یو آئی ف

کردار حسینؓ کو عام کر نے کی ضرورت ہے :جے یو آئی ف

لاہور (سیاسی نمائندہ)شہدا ئے اسلام کی قر بانیاں امت کو دین اسلام کے لئے ہر وقت ہر قربانی کا درس دینے کے ساتھ ساتھ رواداری، اخوت و اتحاد ،صبرو ایثار کا درس دیتی ہیں۔۔۔

حضرت حسنؓ،حضرت حسینؓ اور دیگر صحابہ کرامؓ کا کردار ہمارے لئے مشعل راہ ہے ، آج کردار حسینؓ کو عام کر نے کی ضرورت ہے ، قیامت کے دن تک شہدائے اسلام وشہدائے کربلا کا کردار زندہ رہے گا، اسلام کے نفاذ کے بغیر ملک بحرانوں سے آزاد نہیں ہو سکتا، واقعہ کر بلا معاشرے میں حق کے لئے جدوجہد اور امت کومتفق کر نے کا درس دیتا ہے، علما اور ذاکرین امت میں اتحاد اور امن وامان کے قیام کے لئے رہبری کریں۔ یہ باتیں جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے جامع مسجد صدیق اکبر محبت پور ،جامعہ علی مرتضیٰ اور مختلف مقامات پرکردار شہدائے اسلام و کربلا اجتماعات خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ ان اجتماعات سے مولانا اسماعیل شاہ کاظمی، مولانا قاری یاسین، مولانا مسرت حسین حیدری، مولانا شمس الحق حسنی،سید اطہر شاہ بخاری ،مولانا طیب،پیر محمد صدیق قادری،قاری محمد طاہر، مولانا محمد عمرفاروق اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا حضرت حسنؓ اور حسینؓ کی تعلیمات پر عمل کر کے ہی نو جوان نسل کو بے راہ روی سے بچا یا جا سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں