سیاسی جماعت پر پابندی کا فیصلہ سراہا نہیں جا سکتا:حسن مرتضیٰ

سیاسی جماعت پر پابندی کا فیصلہ  سراہا نہیں جا سکتا:حسن مرتضیٰ

لاہور(سپیشل رپورٹر)جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب حسن مرتضیٰ نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے حکومتی فیصلے پر رد عمل میں کہا۔۔۔

 کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی کا فیصلہ سراہا نہیں جا سکتا،اس طرح کے فیصلوں سے جمہوریت کمزور ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا سیاسی تاریخ میں ایسے فیصلے ہمیشہ بد ترین نتائج کے حامل ہوتے ہیں۔مسلم لیگ ن کو ایسا کوئی بھی فیصلہ لینے سے قبل اتحادیوں کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا۔حسن مرتضیٰ نے مزید کہا پیپلز پارٹی آزادی فکر اور اظہار رائے پر قدغنوں کا کیسے ساتھ دے سکتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں