انڈونیشیا کے ماہرین کا پی ایچ ای سی کے دفترکا دورہ

انڈونیشیا کے ماہرین کا پی ایچ ای سی کے دفترکا دورہ

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)انڈونیشیا کے ماہرین تعلیم کے اعلیٰ سطح وفد نے ارفع کریم ٹاور میں پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے دفتر کا دورہ کیا۔

وفد کا استقبال چیئرپرسن پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے کیا۔ڈاکٹر شاہد منیر نے وفد کو اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے پی ایچ ای سی کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وفد نے انڈونیشیا اور پاکستان کے درمیان تعلیمی تبادلوں کے پروگراموں پر تبادلہ خیال کیا۔ وفد کا کہنا تھا کہ پاکستانی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم انڈونیشین طلبہ کے تعلیمی معیار اور سازگار ماحول سے مطمئن ہیں۔ وفد نے انڈونیشیا اور پی ایچ ای سی کے درمیان ماہرین اور سکالرز کے باہمی تبادلوں پر اتفاق کیا۔ وفد میں انڈونیشیا کے سفارتخانے کے قائم مقام سفیر/ قونصلر رحمت ہنڈیارتا، اکسلسیا مرزا، رادن ابراہیم، رانول ایڈروڈو، قراۃ العین رفیع افنان اور حسیب خان شامل تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں