ایل ڈی اے کاناجائز تعمیرات، نادہندگان کیخلاف آپریشن

ایل ڈی اے کاناجائز تعمیرات، نادہندگان کیخلاف آپریشن

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ٹیموں کا غیر قانونی تعمیرات و کمرشلائزیشن فیس نادہندگان کے خلاف خصوصی آپریشن جاری، متعدد ناجائز تعمیرات مسمار کر دی گئیں۔

ٹیموں نے آرکیٹیکٹ انجینئرنگ سوسائٹی میں زیر تعمیرعمارت کے پلرز مسمار کر دیئے۔ پلاٹ نمبر 11 لاہور ایونیو سوسائٹی میں زیر تعمیر کمرشل عمارت مسمار کر دی گئی۔ پلاٹ نمبر 276 بلاک کے جوہر ٹاؤن اور حمزہ میڈیکل کمپلیکس جان محمد روڈ پر شٹرز ہٹا دیئے گئے۔ پلاٹ نمبر 186 کیو ون واپڈا ٹاؤن پرغیرقانونی دکانیں سیل کر دی گئیں۔ کمر شل فیس نادہندگان کے خلاف آپریشن میں ایل ڈی اے ٹیموں نے 14املاک کو سربمہر کردیا۔آپریشن میں انفورسمنٹ ونگ اور پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں