پیسی :ڈائریکٹرز کوکنٹری بیوشن ٹارگٹس یقینی بنانیکی ہدایات
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی نادیہ ثاقب کی زیر صدارت ہیڈآفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پنجاب بھر میں قائم سوشل سکیورٹی فیلڈ ڈائریکٹوریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
فیلڈ ڈائریکٹرز نے آن لائن اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں کمشنر سوشل سکیورٹی نے ڈائریکٹرزکی ماہانہ کنٹری بیوشن اور نادہندہ یونٹس سے واجبات کی وصولی پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ کمشنر سوشل سکیورٹی نادیہ ثاقب نے پنجاب بھر میں فیلڈ ڈائریکٹرز کوکنٹری بیوشن ٹارگٹس کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کنٹری بیوشن ٹارگٹس اور نئے یونٹس کی رجسٹریشن کیلئے ہفتہ اور اتواربھی کام کرنا پڑے تو کیا جائے ۔تمام فیلڈ ڈائریکٹوریٹس اپنے ایریاز میں سو فی صد یونٹس کی رجسٹریشن کو یقین بنائیں۔ڈیفالٹر یونٹس سے ریکوری کیلئے پنجاب لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 کے تحت کارروائیاں کی جائیں۔ تمام فیلڈ ڈائریکٹوریٹس ورکرز کے سوشل سکیورٹی کارڈز کی تقسیم میں تیزی لائیں۔ کمشنر نے ہدایات دیں کہ کسی بھی فیلڈ ڈائریکٹوریٹس میں ورکرز کی سوشل سکیورٹی کارڈز زیر التوا نہیں ہو نے چاہیں۔