چیئرمین واپڈا کا گریٹر کراچی بلک واٹر سپلائی سکیم کادورہ

چیئرمین واپڈا کا گریٹر کراچی  بلک واٹر سپلائی سکیم کادورہ

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)چیئرمین واپڈا انجینئر سجاد غنی نے گریٹر کراچی بلک واٹر سپلائی سکیم (کے فور) پراجیکٹ کا دورہ کیا اور پراجیکٹ کی مختلف سائٹس پر تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

ان سائٹس میں ان ٹیک ورکس، پمپنگ سٹیشنز، پریشر ائیزڈ پائپ لائن، پراجیکٹ آفس، پراجیکٹ کالونی اور رابطہ سڑک شامل ہیں۔جنرل منیجر (پراجیکٹس) ساؤتھ اور پراجیکٹ ڈائریکٹر عامر مغل نے چیئرمین واپڈا کو منصوبے کے مختلف کنٹریکٹس پر پیش رفت، تعمیراتی کاموں کی تکمیل کیلئے ٹائم لائنز اور اہداف کو حاصل کرنے کے لئے حکمت عملی سے متعلق بریفنگ دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں