دیہی مرکز صحت رائے ونڈ کے ڈاکٹر کیخلاف سیکرٹری صحت کو درخواست

دیہی مرکز صحت رائے ونڈ کے ڈاکٹر  کیخلاف سیکرٹری صحت کو درخواست

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)دیہی مرکز صحت رائے ونڈ کے ڈاکٹر کے خلاف سیکرٹری صحت کو درخواست جمع کرا دی گئی۔

شہری نذیر الحسن نے درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ آر ایچ سی رائے ونڈ کے ڈاکٹر مہتاب جعل سازی سے ایم ایل سی بنا کر غریب لوگوں کے خلاف مقدمات بنوا رہا ہے ۔میرے خلاف خود ساختہ چوٹوں پر مبنی ایم ایل سی جاری کیا جس کی تحقیقات کر ائی جائیں اور ساتھ ہی ڈاکٹر مہتاب کے تمام ایم ایل سی پرنظرثانی کی جائے جس سے ثابت ہوگا کہ 80فیصد ایم ایل سی ڈاکٹر مہتاب نے ہی بنائے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں