اساتذہ کیجانب سے تربیتی ورکشاپ سے انکار پر پابندی عائد

اساتذہ کیجانب سے تربیتی  ورکشاپ سے انکار پر پابندی عائد

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کیجانب سے تربیتی ورکشاپ سے انکار پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کیجانب سے تربیتی ورکشاپ سے انکار پر پابندی عائد کردی۔جان بوجھ کر تربیت سے غیر حاضر اساتذہ کیخلاف کارروائی کیجائے گی۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا۔ٹریننگ سے غیر حاضر اساتذہ کا کیس بنا کر محکمہ کو بھجوایا جائے گا۔احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والی اتھارٹیز کے سربراہوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں