بچوں کی اموات، پیدائش ڈیٹا کیلئے محکمہ صحت نادرا میں معاہدہ

 بچوں کی اموات، پیدائش ڈیٹا کیلئے محکمہ صحت نادرا میں معاہدہ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ہسپتالوں میں بچوں کی پیدائش، اموات کا ڈیٹا شیئر کرنے کے حوالے سے محکمہ صحت اور نادرا کے مابین اہم معاہدہ طے پاگیا۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں سپیشل سیکرٹری آپریشن محمد اقبال اور ڈائریکٹر نادرا کرنل ریٹائرڈ ثاقب محمود نے معاہدہ پر دستخط کئے ۔صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر اور ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا نے معاہدہ پر بطور گواہان دستخط کئے۔ صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جس نے نادرا کے ساتھ بچوں کی پیدائش، اموات سے متعلق ڈیٹا شیئر کرنے جارہا ہے۔ نادرا کے ساتھ یہ ڈیٹا ڈائریکٹ شیئر کرنے سے شہریوں کو برتھ سرٹیفکیٹ بروقت حاصل ہوسکے گا۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی آگہی کے لئے لیڈی ہیلتھ ورکرز کی خدمات سے استفادہ کیا جائیگا۔نادرا کے ساتھ ریکارڈ شیئرنگ سے ڈیجیٹلائزیشن رجیم شروع ہوگیا ہے ، پیپر لیس نظام معاون ثابت ہوگا۔ سرکاری ہسپتالوں میں اوپی ڈی، انڈور بچوں سمیت تمام مریضوں کا ڈیجیٹل ریکارڈ موجود ہے۔ مریضوں کے ڈیجیٹل ریکارڈ سے امراض کی وجوہات، عوامل اور روک تھام کے لئے بہتر حکمت عملی تیار کی جاسکے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں