لیوانکیشمنٹ کا وعدہ پورا نہ ہونے پر اساتذہ وملازمین کا مظاہرہ

لیوانکیشمنٹ کا وعدہ پورا نہ ہونے پر اساتذہ وملازمین کا مظاہرہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کے زیر اہتمام سینکڑوں اساتذہ و ملازمین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے۔۔۔

 20 اکتوبر اور 6 فروری کو آگیگا قائدین لیو انکیشمنٹ کا نوٹیفکیشن ڈی نوٹیفائی کرنے کے وعدے کو پورا نہ ہونے پر پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی دفتر ماڈل ٹاؤن کے سامنے احتجاج کیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رخسانہ انور، راجہ طاہر، رانا انوار الحق، بشیر وڑائچ، رانا لیاقت، کاشف شہزاد، ندیم اشرفی، فائزہ رعنا و دیگر نے کہا کہ 5 ماہ گزرنے کو ہیں لیکن وزیر اعلیٰ پنجاب ابھی تک لاکھوں ملازمین سے کئے گئے وعدے کو پورا نہیں کر پائیں، حالانکہ مریم نواز نے 6 فروری کو اس امید کے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ وزیر اعلیٰ بنتے ہی پہلے لیو انکیشمنٹ کا ظالمانہ نوٹیفکیشن ڈی نوٹیفائی کروں گی اور تعلیمی ادارے کسی این جی او یا پرائیویٹ مینجمنٹ کے حوالے نہیں ہوں گے اور دیگر جائز مطالبات ومسائل کو بھی حل کیا جائے گا، آج حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو ان کے وعدے یاد کرانے کے لیے پنجاب بھر سے سینکڑوں کی تعداد میں اساتذہ و ملازمین پاکستان مسلم لیگ ن کے دفتر بلکہ ان کے آبائی گھر کے سامنے کھڑے ہو کر اپنا حق مانگ رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں