چکن کی دوسرے صوبوں کوبرآمد پر پابندی کیخلا ف درخواست واپس

چکن کی دوسرے صوبوں کوبرآمد پر  پابندی کیخلا ف درخواست واپس

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے برائلر مرغی کی دوسرے صوبوں کو برآمد پر پابندی کیخلاف درخواست واپس لینے کی بنا پر نمٹا دی۔۔۔

وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ درخواست میں ترمیم کرکے دوبارہ دائر کرنی ہے، حکومت پنجاب نے برائلر مرغی دوسرے صوبوں کو برآمد کرنے پرپابندی عائد کردی ہے، حکومت نے پابندی مرغی کا گوشت سستا کرنے کیلئے لگائی، استدعا ہے کہ عدالت برائلر مرغی کی دوسرے صوبوں کو برآمد پر پابندی کالعدم قرار دے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں