جوہرٹاؤن : پلاٹ واگزاری،مافیا کا اہلکاروں پر پھر دھاوا

 جوہرٹاؤن : پلاٹ واگزاری،مافیا کا اہلکاروں پر پھر دھاوا

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) جوہر ٹاؤن میں پلاٹ واگزار کرانے کے آپریشن کے دوران مافیا نے ایل ڈی اے اہلکاروں پر پھر دھاوا بول دیا۔

جوہر ٹاؤن سی بلاک میں 23 کنال کا پلاٹ نمبر 308 پچھترکروڑ روپے میں نیلام کیا گیا جس پر جھگی مافیا قابض ہے ۔ناجائز قابضین 50سے زائد مرد و خواتین نے ایل ڈی اے کو آپریشن کرنے سے روک دیا۔واضح رہے ایل ڈی اے نے 2 روز قبل بھی آپریشن کیا، ایل ڈی اے کی درخواست پر تھانہ ٹاؤن شپ میں قبضہ مافیا کے خلاف ایف آئی آر درج نہ ہوسکی۔ایل ڈی اے نے پولیس کے اعلیٰ افسروں سے رابطہ کر لیا۔ ۔درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران حسین، اکرم، جابر، ارشد سمیت 40 نامعلوم افراد نے ایل ڈی اے ٹیم پر حملہ کیا،پتھر برسائے اور زدوکوب کیا۔ ارشد نے ایل ڈی اے افسروں کو جان سے مارنے کی دھمکی دی، سرکاری مشینری ایکسیکویٹر اور ٹرک کے شیشے توڑ دئیے گئے، سرکاری مشینری کا دو لاکھ روپے سے زائد کا نقصان کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں