فنڈز نہ ہونے سے پنجاب کے منصوبے 8 سال سے نامکمل

فنڈز نہ ہونے سے پنجاب کے منصوبے 8 سال سے نامکمل

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)سابق حکومتوں نے ہر مالی سال کو ترقیاتی کاموں کا سال قرار دیتے ہوئے ترقیاتی بجٹ میں اضافہ اور زیادہ سے زیادہ منصوبہ جات شروع کرنے کی حکمت عملی بنائی۔۔۔

 مگر بیوروکریسی کے سامنے حکومت کی حکمت عملی فیل ہوگئی، آٹھ مالی سال میں پنجاب میں کے انفراسٹرکچر کے لیے بیشتر منصوبے مکمل ہی نہ کیے جاسکے۔ 2016 میں شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبے تاحال نامکمل ہیں، محکمہ ہاؤسنگ نے زیر تعمیر 133 ترقیاتی سکیمیں مکمل کرنے کی استدعا کی، محکمہ ہاؤسنگ نے تین ارب 82 کروڑ ایک لاکھ روپے کے فنڈز مانگ لیے، شہباز دور حکومت 2016 میں شروع ہونے والی 5 اور 2017 کی 8 ترقیاتی سکیمیں زیر التوا ہیں، 2020 کی دو جبکہ 2021 کے 109 منصوبے زیر التوا ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں