پولیس:زیر تکمیل پراجیکٹس مقررہ ٹائم لائن میں مکمل کرنیکی ہدایت

پولیس:زیر تکمیل پراجیکٹس مقررہ ٹائم لائن میں مکمل کرنیکی ہدایت

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا انعقاد ہوا۔

 جس میں مختلف فیلڈ فارمیشنز سے متعلقہ انتظامی اور پیشہ ورانہ امور زیر غور آئے، دوران اجلاس سپیشل پروٹیکشن یونٹ، انویسٹی گیشن، ٹریفک، ٹریننگ، ویلفیئر سمیت مختلف شعبوں کے پالیسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، سینئر افسران نے زیر بحث انتظامی و پالیسی امور بارے اپنی تجاویز اور سفارشات پیش کیں، اجلاس میں زیر تکمیل ترقیاتی پراجیکٹس، قانون سازی، فورس کی ویلفیئر پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں