کمزور پالیسیوں کی بدولت ملک بد حالی کا شکار:ہشام الہٰی ظہیر

کمزور پالیسیوں کی بدولت ملک  بد حالی کا شکار:ہشام الہٰی ظہیر

لاہور(سیاسی نمائندہ)جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے کہا کمزور معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک مسلسل بد حالی کا شکار ہو چکا ہے، حکومت مہنگائی کا خاتمہ کرے۔

جرمنی میں پاکستانی قونصل خانے پر حملہ اور قومی پرچم کی توہین پر ریاست اپنا کردار ادا کرے، عوام کو آئی ایم ایف کے چنگل سے نجات دلائی جائے، آئی پی پیز مہنگے ترین معاہدوں میں جو لوگ ملوث ہیں اُن کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے علامہ طارق محمود یزدانی حافظ ذاکر الرحمن صدیقی، مولانا نعیم الرحمن شیخو پوری، شیخ محمد فیاض، مولانا حبیب الرحمن ضیا کے ساتھ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں