نئے منصوبوں کی نشاندہی کیلئے ترجیحات کا تعین کرنیکی ہدایت

نئے منصوبوں کی نشاندہی کیلئے ترجیحات کا تعین کرنیکی ہدایت

لاہور(سیاسی رپورٹر سے)وفاقی وزیر مواصلات، نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہ شاہراہوں کی تعمیر اور نئے منصوبوں کی نشاندہی کیلئے ترجیحات کا تعین کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

انہوں نے واضح کیا شاہراہوں اور سڑکوں کی تعمیر کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی تعمیراتی منصوبوں کے لئے ایماندار اور با صلاحیت افسران کا انتخاب کریں۔اصل مسئلہ فنڈز کا ہے ،صرف پیسہ خرچ کرنا کوئی کمال نہیں،سرکاری محکموں کو اپنی آمدن بڑھانے کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے ۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے افسران اپنے تجربے اور مہارت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دیگر ممالک میں منصوبوں پر کام کرنے کا ماڈل تیار کریں تاکہ این ایچ اے کی سالانہ آمدن میں اضافہ ہوسکے ۔ شمالی علاقہ جات میں ہائی ویز اور سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ گلگت سے خنجراب موٹروے کی تعمیر چین اور وسط ایشیائی ریاستوں تک رسائی کا باعث بن کر ’’گیم چینجز‘‘ ثابت ہو سکتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں