پولیس:ڈیڑھ سال میں خصوصی بچوں پر17کروڑ خرچ

پولیس:ڈیڑھ سال میں خصوصی بچوں پر17کروڑ خرچ

لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے پولیس ملازمین کے تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا سے متاثرہ بچوں اور ان کے والدین سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔

 آئی جی نے متاثرہ بچوں سے شفقت کا اظہار کرتے ہوئے انکے والدین سے علاج معالجے کی سہولیات اور تعلیمی سرگرمیوں بارے استفسار کیا،پنجاب پولیس سپیشل بچوں کے علاج معالجے کی مد میں ڈیڑھ سال کے دوران 17 کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کر چکی ہے ۔ دریں اثنا آئی جی نے شیخوپورہ میں خان پور پوسٹ پر تعینات پی ایچ پی ٹیم کو سنٹرل پولیس آفس مدعو کیا، انہوں نے پی ایچ پی ٹیموں کو مزید تندہی سے فرائض ادائیگی کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ تمام ٹیمیں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہائی الرٹ ہو کر فرائض ادائیگی یقینی بنائیں۔ادھر سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر ِ صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں خواتین اور بچوں سے متعلقہ جرائم کے زیر تفتیش مقدمات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا،سی سی پی او کی ہدایت پر ناقص کارکردگی پر ایس پی(انوسٹی گیشن) صدر کواظہارِ ناراضگی کا مراسلہ جاری کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں