ڈینگی ڈیش بورڈ پر سکولوں کی جعلی تصاویر اپ لوڈ

ڈینگی ڈیش بورڈ پر سکولوں کی جعلی تصاویر اپ لوڈ

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر ) موسم برسات میں سکولوں میں صفائی کے انتظامات نہ ہونے کے باعث ڈینگی پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ، ڈینگی ڈیش بورڈ پر سرکاری سکولوں کی جانب سے جعلی تصاویر اپ لوڈ کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے ڈینگی ایپ پر جعلی تصاویر اپ لوڈ کرنے کا نوٹس لے لیا۔ محکمہ تعلیم نے ایجوکیشن اتھارٹیز کو قواعدوضوابط کی خلاف ورزی پر ڈینگی فوکل پرسنز کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا ۔اس حوالے سے جاری کئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فوری طور پر ذمہ دار فوکل پرسنز کیخلاف کارروائی کرکے رپورٹ محکمہ کو بھجوائی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں