ہرڈیڑھ منٹ میں 1حادثہ،83 فیصد موٹرسائیکل متاثرین

ہرڈیڑھ منٹ میں 1حادثہ،83 فیصد موٹرسائیکل متاثرین

لاہور(کر ائم رپو رٹر) ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کے کمیونٹی سیفٹی ونگ کے زیر اہتمام ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں ریسکیو سکاؤٹس سمر کیمپ میں مختلف سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے 114 طلبا کو لائف سیور اور ریسکیو سکاؤٹس کی ٹریننگ دی گئی۔

 سکاؤٹس کو سی پی آر اور خون بہنے پر قابو پانے ، ابتدائی طبی امداد، فائر سیفٹی، روڈ سیفٹی، صحت و صفائی اور کلین اینڈ گرین پاکستان جیسی ضروری جان بچانے والی مہارتوں کی تربیت بذریعہ پریکٹیکل دی گئی۔سیکرٹری ایمرجنسی سروسز، ڈاکٹر رضوان نصیر نے ایک ہفتے کے تربیتی کورس کے اختتامی روز عملی مشقوں کا مشاہدہ کیا اور طلبا کے ساتھ شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔ ڈاکٹر رضوان نصیر نے شرکا سے وعدہ لیا کہ وہ موٹرسائیکل ہمیشہ50کلو میٹر فی گھنٹہ سے کم کی رفتارسے انتہائی بائیں لین میں چلائیں گے ۔ انہوں نے بتایا ہر 1.25 منٹ میں ایک ٹریفک حادثہ رونما ہوتا ہے ،متاثرین میں 83 فیصد سے زائد موٹرسائیکل حادثات کے ہوتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں