بچوں کے ساتھ اغوا کے بعد زیادتی کرنیوالا گینگ گرفتار

بچوں کے ساتھ اغوا کے بعد زیادتی کرنیوالا گینگ گرفتار

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور میں معصوم بچوں کو اغوا کے بعد بدفعلی کا نشانہ بنانیوالا گینگ گرفتار کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق مختلف شہروں میں درج مقدمات کے اغوا ہونیوالے 5بچوں کو بازیاب کرا کر 2ملزم گرفتار کر لیے گئے ۔

ایس ایس او آئی یو پولیس ٹیم نے بچوں کو بازیاب کرا کر ملزم عمر رضوان اور محمد نوید کو گرفتار کیا۔ملزم بچوں کو ورغلا پھسلا کر نجی سوسائٹی کے مکان میں لے جاتے اور زیادتی کا نشانہ بناتے تھے ، بچوں کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بازیاب کرا کر ملزموں کو گرفتار کیا گیا ۔علاوہ ازیں اغوابرائے تاوان سیل نے پنجاب کے مختلف اضلاع سے لاپتہ ہونے والے 5بچوں کو ٹریس کرکے بحفاظت ورثاکے سپرد کیا۔ بتا یا گیا ہے کہ بہاولنگر سے لاپتہ ہونے والے 13سالہ ارسلان کو ٹریس کرکے ورثا کے سپرد کیا گیا۔ضلع ساہیوال سے گھر سے بھاگ کرلاہور آنے والے 13سالہ ارسلان کو تلاش کرکے والدین کے سپرد کیا گیا۔اسی طرح محمد عمیر، محمد ابراہیم اور محمد عبداللہ کو بھی ٹریس کرکے بحفاظت ورثا کے سپرد کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں