مختلف علاقوں میں سموگ کا سبب بننے والی 7 بھٹیاں مسمار

مختلف علاقوں میں سموگ کا سبب بننے والی 7 بھٹیاں مسمار

لاہور(کامرس رپورٹر) محکمہ تحفظ ماحول کی فضائی آلودگی اور سموگ کا باعث بننے والے یونٹس کے خلاف کارروائیاں تیز ہو گئیں، مٹی کے برتن اور آرائشی ٹائلز بنانے والی 7 بھٹیوں کو مسمار کردیا گیا ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور علی اعجاز کی سربراہی میں ٹیمنے فیروز پور روڈ ، صوئے آصل ،کاہنہ اور دیگر علاقوں میں کارروائیاں کیں۔غیر قانونی ایندھن استعمال کرنے والی بھٹیوں کو مسمار کیا گیا جن سے زہریلا دھواں فضا میں چھوڑا جارہا تھا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر علی اعجاز نے کہا متعدد بار نوٹسز اور تنبیہ کے باوجود یونٹس غیر قانونی ایندھن استعمال کررہے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں