ڈسٹرکٹ ہیلتھ اور ایجوکیشن اتھارٹیز کو فنڈز کا اجرا

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اور ایجوکیشن اتھارٹیز کو فنڈز کا اجرا

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے ،ایجوکیشن رپورٹر )محکمہ خزانہ نے لاہور کی دو اتھارٹیز کو 51ارب 10کروڑ روپے کے فنڈز کا اجرا کر دیا۔

بتایا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی لاہور کو 11ارب 10کروڑ روپے جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو 41 ارب روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دونوں ڈسٹرکٹ اتھارٹیز جاری کئے گئے فنڈز سے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی سمیت آپریشنل اخراجات پورے کریں گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں