سی ای اوز ہیلتھ کانفرنس،چلڈرن ایمر جنسی کیئر پروگرام لانچ

سی ای اوز ہیلتھ کانفرنس،چلڈرن ایمر جنسی کیئر پروگرام لانچ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) 27 ویں سی ای اوز ہیلتھ اور ایم ایس کانفرنس ہوئی، چیف منسٹر چلڈرن ایمر جنسی کیئر پروگرام لانچ کردیا گیا۔ صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے کہا ٹی ایچ کیو اور ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں چائلڈ ایمرجنسی سہولت سے بچوں کی اموات کی شرح میں 50 فیصد کمی ہو گی۔

 سیکرٹری صحت علی جان خان نے کانفرنس کے دوران شعبہ صحت بارے ترجیحات پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر احسن ربانی بھی موجود تھے ۔ خواجہ عمران نذیر نے واضح کیا سرکاری ہسپتالوں میں 3 کلرز کی بیڈ شیٹس موجود ہیں،گندی چادریں تبدیل نہ کی گئیں تو ایم ایس ذمہ دار ہوگا۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا موٹر وے کے ہر 30 کلو میٹر پر ریسکیو کی گاڑی موجود ہوگی۔ علی جان خان نے کہا ناقص کارکردگی کے حامل ایم ایس حضرات کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔کانفرنس میں سپیشل سیکرٹریز محمد اقبال اور محمد احمد، ایڈیشنل سیکرٹریز خضر افضال، بابر رحمان اور ڈاکٹر یونس، ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر الیاس گوندل، ڈی جی ڈرگز ڈاکٹر سہیل، ڈاکٹر عاصم الطاف، ڈاکٹر یداللہ، ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر مختار اعوان، ڈپٹی سیکرٹریز اور تمام اضلاع کے سی ای اوز اور ایم ایس حضرات نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں