ہائیکورٹ بارکے صدر سیکرٹری سے انٹرنیشنل لائرز کے عہدیداروں کی ملاقات

ہائیکورٹ بارکے صدر  سیکرٹری سے انٹرنیشنل لائرز  کے عہدیداروں کی ملاقات

لاہور(کورٹ رپورٹر)صدر لاہور ہائیکورٹ بار اسد منظور بٹ اور سیکرٹری قادر بخش چاہل سے ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل لائرز لاہور چیپٹر کے صدر حسیب اللہ خان اور عہدیداروں نے ملاقات میں لاہور ہائیکورٹ بار میں کانفرنسز کے انعقاد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل لائرز لاہور چیپٹر کے سینئر نائب صدر اطہر نوید کیانی ایڈووکیٹ، نائب صدور چودھری ذکاء الرحمن نول ایڈووکیٹ، محمد فاروق ایڈووکیٹ، عنبرین ملک شریک تھے جبکہ جوائنٹ سیکرٹری زاہد اقبال ایڈووکیٹ، میڈیا سیکرٹری نبیلہ حسن ڈوگر ایڈووکیٹ ، کوآرڈینیٹر حافظ برہان الدین نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں