کینال روڈ ، گلشن راوی، اقبال ٹاؤن میں 21املاک سیل

کینال روڈ ، گلشن راوی، اقبال ٹاؤن میں 21املاک سیل

لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) ایل ڈی اے کا غیر قانونی کمرشل اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ کریک ڈاؤن، کینال روڈ اور گلشن راوی میں تین املاک سربمہر ،اقبال ٹاؤن اور سبزہ زار میں 18 املاک کو سیل کر دیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کینال روڈ پر غیر قانونی لینڈ یوز پر دو املاک ، کینال روڈ پر ہربنس پورہ پر نجی سکول کو سربمہر کر دیا گیا،مارکی کو لینڈ یوز ، گلشن راوی میں معروف  مال کو سیل کر دیا گیا۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے آپریشن کے دوران سبزہ زار میں پلاٹ نمبر120بلاک اے ، پلا ٹ نمبر59بلاک جی، پلاٹ نمبر51بلاک سی کو سیل کر دیا۔ سبزہ زارپلاٹ نمبر22بلاک سی، پلاٹ نمبر9بلاک ای، پلاٹ نمبر170بلاک سی کو سربمہر کر دیا گیا۔ سبزہ زار ایچ بلاک میں پلاٹ نمبر766،768،782اور 994،پلاٹ نمبر324بلاک این، پلاٹ نمبر10بلاک پی کو سیل کردیا گیا۔ علامہ اقبال ٹاؤن میں پلاٹ نمبر284بلاک زینت، پلاٹ نمبر754،23کشمیر بلاک، پلاٹ نمبر56/11،پلاٹ نمبر541کریم بلاک اور مصطفی ٹاؤن میں پلاٹ نمبر11,12بلاک ممدوٹ کو سربمہرکر دیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں