واسا :ساڑھے 5ارب کے منصوبے صرف کاغذوں تک محدود

واسا :ساڑھے 5ارب کے منصوبے صرف کاغذوں تک محدود

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )سالانہ ترقیاتی پروگرام 2016-17 کے منصوبے پانچ سال بعد ہی دوبارہ بجٹ میں شامل کر لیے گئے ، میگا پراجیکٹس پر گزشتہ پانچ مالی سالوں میں کام مکمل نہ کیا جا سکا۔

 پانچ ارب 49 کروڑ روپے کے منصوبہ جات صرف کاغذوں کی حد تک محدود رہے ، واسا حکام کی جانب سے ٹیوب ویل نمبر 105 پر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کے منصوبے پر عملدرآمد نہ ہوسکا، پرانے اور خراب ٹیوب ویل کی تبدیلی کا منصوبہ صرف ٹینڈروں کی حد تک محدود رہا، حاجی کیمپ ڈرین سسٹم کے لیے مختص ایک ارب 50 کروڑ دیگر منصوبہ جات پر خرچ ہو گئے ، اتحاد کالونی گلبرگ میں نئے ٹیوب ویل کی تنصیب ہوئی مگر فلٹریشن پلانٹ نہ لگ سکا، اسلام پورہ، فضل پارک اور کینال پارک میں پی سی سی پائپ ڈالنے کے منصوبے پر کام شروع نہ کیا گیا، شملہ پہاڑی، سنگھ پورہ اور سبزہ زار کے رہائشیوں کو صاف پانی فراہم کرنے کا منصوبہ بھی لٹک گیا، واسا نے غفلت پر پردہ ڈالنے کے لئے گزشتہ سال کے منصوبہ جات آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا، واسا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیوریج اور واٹر سپلائی کے منصوبے ان علاقوں میں شروع کر رہے ہیں جہاں ضرورت ہے ، بیشتر مقامات پر تعمیراتی کام کے آغاز کے لیے ٹینڈر لگا دیئے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں