7سپورٹس کمپلیکسز کی تعمیر التوا کاشکار ،لاگت بڑھ گئی

 7سپورٹس کمپلیکسز کی تعمیر التوا کاشکار ،لاگت بڑھ گئی

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )لاہور کے زیر تعمیر سپورٹس کمپلیکسز کو فعال کرنے کا معاملہ،شہر میں ابھی بھی سات سپورٹس کمپلیکسز زیر تعمیر ہیں،رواں مالی سال میں پنجاب حکومت کو سپورٹس کمپلیکسز کی پہلی سمری ارسال کر دی گئی۔

 ایل ڈی اے نے پنجاب حکومت کو سپورٹس کمپلیکسز کے تمام باقی ماندہ فنڈز جاری کرنے کی استدعا کر دی، ایل ڈی اے نے ایک ارب روپے سے زائد کے فنڈز مانگ لیے ، 2017 سے زیر التوا سپورٹس کمپلیکسز کو مالی سال 2024-25 میں خاطر خواہ شیئر دینے کی استدعا کر دی گئی،رکھ شاہدرہ سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے لیے 18 کروڑ 65 لاکھ، سبزہ زار سپورٹس کمپلیکس کے لیے دس کروڑ 88 لاکھ، سنگھ پورہ سپورٹس کمپلیکس کے لیے 19 کروڑ 4 لاکھ اور چائنہ سکیم کے لیے 13 کروڑ 86 لاکھ ، سپورٹس کمپلیکس ٹاؤن شپ کے لیے 44 کروڑ 26 لاکھ ، ای ایم ای سوسائٹی سپورٹس کمپلیکس کے 28 کروڑ 30 لاکھ ، کاہنہ کمپلیکس کے 63 کروڑ 99 لاکھ ،شالامار کمپلیکس کے 73 کروڑ 20 لاکھ ، این اے 119 سپورٹس کمپلیکس کے لئے 36 کروڑ 49 لاکھ ،این اے 120 کمپلیکس کے لئے 25 کروڑ 40 لاکھ کے فنڈز جاری کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔سپورٹس کمپلیکس کی تعمیراتی لاگت اوسطاً پچاس کروڑ روپے تھی۔ چھ سال بعد مکمل ہونے والے سپورٹس کمپلیکس کی اوسطاً لاگت دو ارب روپے تک پہنچ چکی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں