غیرقانونی روڈ کٹس،ٹیپا نے محکموں سے ریکوری مانگ لی

غیرقانونی روڈ کٹس،ٹیپا نے  محکموں سے ریکوری مانگ لی

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)شہر میں غیر قانونی روڈ کٹس لگانے میں محکمہ ہاؤسنگ کے قوانین کو پامال کر دیا گیا۔ سیکرٹری ہاؤسنگ کی بنائی گئی کمیٹی کو بائی پاس کرتے ہوئے اجازت دی گئی۔

ٹیپا نے مختلف محکموں سے ریکوری کی رقم مانگ لی۔ پی ایچ اے اور ایم سی ایل کے روڈ کٹس سے متعلق جاری تمام این او سی منسوخ ، ڈی جی پی ایچ اے، سی ای اواورچیف انجینئر ایم سی ایل اور پی ٹی سی ایل کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پی ایچ اے اور ایم سی ایل کی طرف سے ٹیپا کے ایریا میں بھی غیر قانونی این او سی جاری کئے جارہے ہیں۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ روڈ کٹس بارشی پانی جمع ہونے کا بھی سبب بن رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں