مال افسروں کے ترقی کیسز مکمل کرنے کیلئے تفصیلات طلب

مال افسروں کے ترقی کیسز مکمل  کرنے کیلئے تفصیلات طلب

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی زیر صدارت کمیٹی روم میںاجلاس ہوا۔

میٹنگ میں آڈٹ رپورٹ، ڈی سیز و اے ڈی سی آرز اختیارات، ریونیو افسران کی خالی آسامیوں، کے پی آئیز، بورڈ آف ریونیو اصلاحات اور ریونیو اکیڈمی کی قیام بارے جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری بورڈ آف ریونیو نے ایس ایم بی آر کو نئی بھرتیوں بارے بھی بریفنگ دی۔ خالی آسامیوں کیلئے پی پی ایس سی جلد امتحانات لے گا۔ اجلاس میں نائب تحصیلدار ،قانون گو اور پٹواریوں کی پروموشن کا بھی جائزہ لیا گیا۔ پروموشن کیسز کو جلد مکمل کرنے کیلئے تمام ڈویژنز سے تفصیلات طلب کی گئیں۔ ایس ایم بی آر نے بورڈ آف ریونیو اکیڈمی کے قیام اور ریونیو اہکاروں کی ٹریننگ کا جائزہ لیا۔ ایس ایم بی آر نبیل جاوید نے ریونیو اکیڈمی کے نئے پرنسپل کی فوری تعیناتی کی ہدایات بھی جاری کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں