بارشیں، ٹرین شیڈول متاثر، گھنٹوں تاخیر کا شکار

بارشیں، ٹرین شیڈول متاثر، گھنٹوں تاخیر کا شکار

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)مختلف حصوں میں شدید بارشوں سے ٹرین شیڈول بری طرح متاثر رہا۔کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے آنے اور جانیوالی ٹرینیں گھنٹوں لیٹ ہو گئیں۔

تیز گام 4 گھنٹے 30 منٹ، پاک بزنس 4 گھنٹے 20 منٹ، پاکستان 2 گھنٹے 55 منٹ، ملت 2 گھنٹے 50 منٹ، عوام 1 گھنٹہ 45 منٹ، رحمان بابا 1 گھنٹہ 40 منٹ، شالیمار 1 گھنٹہ 25 منٹ، فرید 1 گھنٹہ 20 منٹ، کراچی 1 گھنٹہ 15منٹ، خیبر میل 1 گھنٹہ 10 منٹ ،جعفر اور علامہ اقبال ایکسپریس 1، 1گھنٹہ لیٹ ہوئیں، مسافر شدید پریشان رہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں