ہسپتالوں کے کمپیوٹر آپریٹرز کی محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ میں ڈیوٹی

ہسپتالوں کے کمپیوٹر آپریٹرز کی  محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ میں ڈیوٹی

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)لاہور کے مختلف ہسپتالوں کے کمپیوٹر آپریٹرز کی محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ میں ڈیوٹی لگا دی گئی۔

کمپیوٹر آپریٹرز سے سیکشن آفیسرز کے ذریعے ڈاکٹر، نرسز و سٹاف کا ڈیٹا سکین کر ایا جائے گا جس کے بعد انہیں واپس ہسپتالوں میں بھیج دیا جائے گا۔ شاہدرہ ہسپتال سے محمد فرمان،لاہور جنرل ہسپتال سے فہیم محمود، میو ہسپتال سے نور اللہ خان، آصف بٹ، عثمان اور عبید اللہ،پی آئی سی سے نور فاطمہ، پنز سے محمد ابرار اور علی رضا جبکہ چلڈرن ہسپتال سے محمد سعد سلیم سیکشن آفیسرز کے پاس ڈیوٹی انجام دیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں