ٹرین کے واش روم میں برف رکھنے والے ٹھیکیدار کو بھاری جرمانہ عائد

ٹرین کے واش روم میں برف رکھنے  والے ٹھیکیدار کو بھاری جرمانہ عائد

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)ٹرینوں کی آمد و رفت بارشوں اور سیلابی صورتحال سے متاثر ہوئی ہے، ٹرین کے واش روم میں برف رکھنے والے ٹھیکیدار پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ نے فیس بک ای کچہری میں عوام الناس کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کیا۔دریں اثنا ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور محمد حنیف گل نے گوجرانوالہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ریلوے کراسنگ ملازمین کی تنخواہوں میں بلاجواز تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کھلی کچہری میں کہا کہ ملازمین کی فوری تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے فنڈز جاری کیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں