بچے حوالگی کیس، ڈی پی او شیخوپورہ کو ملزم پیش کرنیکی ہدایت

بچے حوالگی کیس، ڈی پی او شیخوپورہ کو ملزم پیش کرنیکی ہدایت

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے بھارتی خاتون کی بچوں کی بازیابی کے لیے درخواست پر ڈی پی او شیخوپورہ کو بچوں کے اغوا میں ملوث شخص کو۔۔۔

 عدالت میں پیش کرنے اور ایف آئی اے کو بچوں کی حوالگی کے لیے وزارت داخلہ سے بات کرنے کی ہدایت کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے فرازنہ بیگم کی درخواست پر سماعت کی،عدالت کو بتایا گیا کہ اپریل 2018 میں فرزانہ اپنے دونوں بچوں کے ہمراہ شوہر کی فرمائش پر پاکستان آ گئیں،اگست 2020 اور جون 2021 میں شوہر نے بچوں کو چھین کر فرزانہ کو انڈیا بھیج دیا،فرزانہ بی بی کے واپس آنے پر شوہر کی جانب سے ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کا سلسلہ جاری رہا، جولائی 2024 کو شوہرنے دوبارہ دونوں بچے چھین لیے اور انہیں ابو ظہبی لے گیا،بھارتی خاتون فرزانہ بی بی کے بچے ماں کے حوالے کیے جائیں خاتون نے بچوں کے لیے دہائیاں دیتے ہوئے وزیراعلٰی ٰمریم نواز سے بھی بچوں کی بازیابی کی اپیل کردی ،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 15 اگست تک ملتوی کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں