کالج آف ہوم اکنامکس کی عمارت کا افتتاح

 کالج آف ہوم اکنامکس  کی عمارت کا افتتاح

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں انٹرمیڈیٹ کی طالبات کیلئے کالج آف ہوم اکنامکس اینڈ سوشل سائنسز کی تزئین و آرائش کی گئی عمارت کا افتتاح کر دیا گیا۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے عمارت کا افتتاح کیا۔ تقریب میں وی سی پروفیسر ڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی اورسینئر صحافی سلمان غنی نے بھی شرکت کی۔ وزیر تعلیم نے کہا عمارت میں نئے کلاس رومز اور اساتذہ کیلئے کمرے بنانا خوش آئند ہے ۔ڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی نے کہا عمارت میں بی ایس ہوم اکنامکس کی کلاسز کا بھی انعقاد کیا جائیگا۔ سلمان غنی نے اسمائے حسنیٰ کیلی گرافی پر مبنی فن پاروں کا بھی افتتاح کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں