ایمرجنسی 15 سسٹم کو عالمی معیار کے مطابق بنا دیا گیا

ایمرجنسی 15 سسٹم کو عالمی معیار کے مطابق بنا دیا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس ہیلپ لائن ایمرجنسی 15 سسٹم کو عالمی معیار کے مطابق بنا دیا گیا۔ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق نئے جدید 15ایمرجنسی سسٹم میں 30سے زائد فیچر متعارف کرائے گئے۔۔۔

 شہری پنجاب پولیس پاکستان ایپ، پینک بٹن، ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے 15 پر کال کر سکتے ہیں، شہری لائیو چیٹ، ویڈیو کال،سیف سٹی پورٹل کے ذریعے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔اتھارٹی ترجمان نے بتایا جدید سہولیات سے آراستہ 15ایمرجنسی سسٹم پر کال کرنے والوں کا ڈیٹا دستیاب ہو گا، نئے سسٹم میں بذریعہ ایس ایم ایس لائیو لوکیشن کی سہولت، کیمرالسٹ،فیڈ بیک اور کال ٹرانسفر کی سہولت بھی میسر ہو گی، جدید سسٹم میں ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے معلومات کے تبادلے کی سہولت بھی موجود ہے ۔ نئے سسٹم میں کال بیک،میڈیا شیئرنگ،مقامی زبان میں بات چیت، کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم، آٹو ڈسپیچ سسٹم کی سہولت بھی شامل کی گئی ، خواتین آپریٹرز، کالز کی نگرانی کے لئے سینئر افسر ،اے آئی سے کال ایجنٹ کے رویے کی نگرانی، کال ایجنٹ کے پاس ایف اے کیو سے متعلق ڈیٹا بیس کی سہولت فراہم کی گئی ۔ترجمان نے بتایا نئے سسٹم میں بہتر کارکردگی کیلئے کے پی آئیز کا قیام،سنٹرل مینجمنٹ سسٹم سے بہتر رسپانس کیلئے آئی وی آر سسٹم بھی موجود ہے جبکہ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن سے خواتین کا رابطہ کرنے کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے تحت آواز کی پہچان کی سہولت بھی متعارف کرائی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں