9 ترقیاتی سکیموں کیلئے 50 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری

9 ترقیاتی سکیموں کیلئے 50 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری

لاہور(سیاسی نمائندہ)پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2024-25 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے دسویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 9 ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 50 ارب 76 کروڑ 68 لاکھ 48 ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں سیالکوٹ میں مرالہ بیرج کے کالونی پروٹیکشن بند کی توسیع ٹنل والا نالہ کی ری الائنمنٹ کیلئے 3 ارب 16 کروڑ 22 لاکھ 89 ہزار روپے، اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کیلئے 9 ارب 88 کروڑ 96 لاکھ 81 ہزار روپے، چیف منسٹر پنجاب سکولز میلز پروگرام کیلئے 6 ارب 1 کروڑ 12 لاکھ 28ہزار روپے، وزیر اعلیٰ اقدامات برائے زرعی جنگلات کیلئے 1 ارب روپے، وزیراعلیٰ اقدامات برائے پاکستان کے لئے پلانٹ (ترمیمی) کیلئے 8 ارب روپے، پنجاب میں کیکڑے کی فارمنگ کیلئے 8 ارب 53 کروڑ 4 لاکھ 90 ہزار روپے، وزیر اعلیٰ پروگرام برائے روشن گھرانہ کیلئے 9 ارب 50 کروڑ روپے، لاہور میں قائد اعظم انٹر چینج (لاہور رنگ روڈ) تا واہگہ بارڈر جی ٹی روڈ کی مرمت و بحالی کیلئے 3 ارب 28 کروڑ 24 لاکھ 50 ہزار روپے اورشیخوپورہ میں کچہری رسول نگر روڈ ریلوے کراسنگ کے مقام پر انڈر پاس کی تعمیر (ترمیمی) کیلئے 1 ارب 39 کروڑ 7 لاکھ 10 ہزار روپے شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں