مختلف مقامات سے 3 لڑکیوں سمیت 4افراد اغوا
قصور(نمائندہ دنیا) 4مختلف مقامات سے 3 لڑکیوں سمیت 4 افراد کو اغوا کرلیا گیا، افضل ٹاؤن چونیاں کے رہائشی نیامت علی کی 17 سالہ بیٹی (ث) کو نامعلوم ملزموں۔۔۔
محلہ فیصل آباد الہ آباد کے رہائشی وسیم اسلم کی بیوی (ن) کو نامعلوم ملزموں ، راجہ چوک کنگن پور کی رہائشی خاتون عابدہ بی بی کی 14 سالہ بیٹی (ش) کو اعجاز اور اُس کے بھائی سجاد نے اغوا کرلیا ۔ چک 54کوٹ رادھاکشن کے رہائشی محمدجاوید کابیٹاعاذب گھر سے قریبی دُکان پر سوداسلف لینے کیلئے گیا جو تاحال واپس نہیں آیا، پولیس مقدمات درج کرکے مصروف کارروائی ہے۔