ہسپتالوں میں بارشی پانی جمع ہونے سے متعلق مکمل رپورٹ طلب

ہسپتالوں میں بارشی پانی جمع ہونے  سے متعلق مکمل رپورٹ طلب

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے افسران سے لاہور کے ہسپتالوں کی رپورٹ طلب کر لی۔۔۔

ایکسین بلڈنگز لاہور سمیت پنجاب بھر کے ہسپتالوں کی چھتوں، سلینگ اور وارڈز کو چیک کریں،صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ ایکسین بلڈنگز اس وقت فیلڈ میں موجود ہیں،بارشی پانی کے جمع ہونے و نکاس اب کے متعلق مکمل رپورٹ بنا رہے ہیں۔ شاہراہوں پر بارش کے باعث پڑنے والے گڈھوں کی فلنگ کا عمل بھی جاری ہے ، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے افسران فیلڈ سے ہر گھنٹے بعد رپورٹ جمع کرائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں