عام مارکیٹ میں آٹے کی وافر سپلائی موجود ہے ، وزیر خوراک
لاہور(کامرس رپورٹر)وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کی ہدایت پر صوبہ بھر میں آٹے کے نرخوں کی کڑی نگرانی جاری ہے۔ ڈائریکٹر فوڈ پنجاب شعیب جدون نے ملتان ڈویژن کے مختلف اضلاع کا دورہ کیا۔
عام مارکیٹ میں آٹے کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔ صوبہ بھر میں 683 آٹا برانڈز کے 10 اور 20 کلوگرام تھیلوں کی قیمتوں کو چیک کیا گیا۔ لاہور ڈویژن میں 113،راولپنڈی 164 ،گجرات میں 49 مختلف آٹا برانڈز کی قیمتیں چیک کی گئیں۔ گوجرانوالہ ڈویژن میں 50،فیصل آباد 69،سرگودھا میں 32 آٹا برانڈز کے نرخوں کو مانیٹر کیا گیا۔ ملتان ڈویژن میں 76، ساہیوال 31 ،ڈی جی خان 34، بہاولپور میں 65 آٹا برانڈز کی قیمتوں کو چیک کیا گیا۔وزیر خوراک پنجاب کا کہنا تھا کہ رواں ماہ 5126 گاڑیوں کی مدد سے گندم و آٹے کی بین الصوبائی ترسیل کی گئی۔ تمام اضلاع میں آٹے کے مقرر کردہ نرخوں پر فروخت جاری ہے ۔عام مارکیٹ میں آٹے کی وافر سپلائی موجود ہے۔