بڑے سٹیشنوں پر ایگزیکٹو واش رومز بنیں گے :سی ای اوریلوے
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کی یہ کبھی ترجیح نہیں رہی کہ وہ مسافر ٹرینوں سے کمائی کرے۔
ہمارے کرائے صرف آپریشنل کاسٹ پوری کرنے کیلئے ہوتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ سال مسافروں کیلئے سہولیات میں اضافے کا ہے ۔ بڑے سٹیشنوں پر ایگزیکٹو واش رومز بنیں گے ، پریمیم لانج ڈائننگ کار کو مزید ٹرینوں میں لگائیں گے اور نئی کوچز سے پرانی گاڑیوں کو گرین لائن کی طرز پر اپ گریڈ بھی کریں گے ۔اے سی کوچز میں ائیر کنڈیشنر بند ہونے کی شکایات میں واضح کمی آئی ہے ۔دریں اثنا ریلویز پولیس کا فکسڈ ٹی اے / ڈی اے بند ہونے پر اہلکاروں میں شدید مایوسی اور تشویش کی لہر،ملازمین پریشان، ملازمین کا کہنا ہے کہ دیگر لا انفورسمنٹ ایجنسیز کے مقابلے میں ریلویز پولیس پہلے سے ہی کم تنخواہ وصول کررہی ہے، ریلویز پولیس اگست 2012 کے ریٹ کے حساب سے فکسڈ ٹی اے /ڈی اے وصول کررہی ہے۔