شہر میں درخت کاٹنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

شہر میں درخت کاٹنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)شہر لاہور میں درختوں کی حفاظت کے لیے پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، پنجاب حکومت نے پی ایچ اے ترمیمی ایکٹ 2016 پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دے دیا۔

 شہر لاہور میں کسی بھی مقام پر درخت کاٹنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا، کوئی بھی شخص بغیر تحریری اجازت پبلک و سرکاری جگہ سے درخت نہیں کاٹے گا، پی ایچ اے اور دیگر سرکاری عملے کو اجازت کے بعد درختوں کی شاخیں تراشنے کی اجازت ہوگی، پی ایچ اے ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر سزا کا تعین بھی کر لیا گیا، بغیر اجازت درخت کاٹنے پر 3 سے 15 دن تک قید کی سزا دی جاسکے گی، درخت کاٹنے پر 20 ہزار روپے سے دو لاکھ روپے تک جرمانہ بھی کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں