اورنج ٹرین کی زیر التوا ادائیگیاں 3 ارب سے تجاوز
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اورنج لائن کے آپریشنز کے کنٹریکٹر کی ادائیگیاں کرنے میں ناکام ہو گیا،اورنج لائن او اینڈ ایم کے کنٹریکٹر کی زیر التوا ادائیگیاں 3 ارب سے تجاوز کرگئیں۔
بتایا گیا ہے کہ اتھارٹی کی جانب سے مارچ 2023 سے اب تک ماہانہ ادائیگیاں نہیں کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق اورنج لائن کے او اینڈ ایم کنٹریکٹر نورینکو اور ڈائیوو نے اتھارٹی کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں اس معاملے کو اٹھایا جائے گا، ادائیگیاں نہ ہونے سے آپریشنز اینڈ مینٹینینس کی مد میں اخراجات میں مشکلات ہورہا ہے ۔مزید بتایا گیا ہے کہ چینی کمپنی نورینکو نے معاملہ سفارتی سطح پر بھی اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔