عوام اور سٹاف کے لئے میرے دروازے ہر وقت کھلے : سپیشل سیکرٹری ہیلتھ
لاہور(سٹاف رپورٹر)سپیشل سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ محمد اقبال نے کہا ہے کہ عوام اور سٹاف کیلئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، قانون کے مطابق مسائل کا جو حل بھی ممکن ہے اس پر مکمل ریلیف دیا جائیگا۔
کرپشن کے سخت خلاف ہوں جو ملازم اس میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں نے جب سے چارج سنبھالا ہے عوام کو صحت کی سہولتوں کے حوالے سے مکمل ریلیف دیا ہے۔