ایکسائز:سمارٹ کارڈ اور نمبر پلیٹس کی ترسیل کا نظام سنٹرلائزڈ

ایکسائز:سمارٹ کارڈ اور نمبر پلیٹس  کی ترسیل کا نظام سنٹرلائزڈ

لاہور(سیاسی نمائندہ)ڈائریکٹر جنرل فیصل فرید نے کرپشن خاتمہ کے لیے سمارٹ کارڈ اور نمبر پلیٹس کی ترسیل سنٹرلائز کردیا۔ سمارٹ کارڈز کے بعد نمبر پلیٹ بھی صارفین کے گھر تک پہنچیں گی۔

ڈائریکٹر جنرل فیصل فرید کہتے ہیں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس اور کارڈز کے لیے ایکسائز افس کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے ۔ گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کے کارڈز اور نمبر پلیٹس کی ترسیل سنٹرلائز کرنے سے کرپشن کا خاتمہ ہو گیا۔پاکستان پوسٹ آفس کے ذریعے ڈلیوری سے مک مکا سسٹم ختم ہوا۔فرید کورٹ ہاؤس سے نمبر پلیٹس کی پیک کرکے جی پی او کے حوالے کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔اب تمام نمبر پلیٹس پیک کرکے گورنمنٹ پوسٹ آفس کے سپرد کی جارہی ہیں۔یاد رہے کہ صارفین سے نمبرز پلیٹس اور کارڈ کی وصولی پر اضافی رقم وصول کی جارہی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں