برائلر مرغی برآمد کرنے پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی:ہائیکورٹ

 برائلر مرغی برآمد کرنے پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی:ہائیکورٹ

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے برائلر مرغی کی دوسرے صوبوں کو برآمد پر پابندی کیس میں درخواست گزار وکیل سے جواب الجواب 16 اگست تک طلب کرلیا۔

 ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے مؤقف اپنایا کہ حکومت پنجاب نے برائلر مرغی کی بین الصوبائی برآمد پر پابندی نہیں لگائی،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ آئین پاکستان کے تحت پابندی لگا بھی نہیں سکتے ،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ برائلر مرغی سمیت اشیا کی قیمتوں کے تعین کیلئے قانون بنا دیا گیا ہے ،وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ حکومت پنجاب نے پابندی مرغی کا گوشت سستا کرنے کیلئے لگائی ،حکومت نے برائلر مرغی کی خوراک سستی کرنے کیلئے اقدامات نہیں کیے ،برائلر مرغی کی دوسرے صوبوں کو برآمد پر پابندی غیر آئینی ہے ،استدعا ہے کہ برائلر مرغی کی دوسرے صوبوں کو برآمد پر پابندی کالعدم قرار دی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں