اساتذہ تبادلے :ہارڈ شپ بنیاد پر 1500درخواستیں موصول
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی جانب سے اساتذہ کے تبادلوں کیلئے درخواستیں موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے ۔
پہلے مرحلے میں ہارڈ شپ بنیاد پر تبادلوں کیلئے اضلاع کے سی ای اوز کو پہلے دو روز میں 1500 سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ زیادہ تر درخواستیں خواتین اساتذہ کی جانب سے جمع کرائی گئیں۔ درخواست گزاروں میں 79 فیصد خواتین اساتذہ شامل ہیں۔ ویڈلاک کی بنیاد پر موصول ہونے والی درخواستوں کی شرح 43 فیصد ہے ۔ دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ 38 فیصد درخواستیں طویل مسافت جیسی مشکل کے شکار اساتذہ کی طرف سے موصول ہوئی۔ وزیر تعلیم تمام عمل کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں اور کیسز کا ذاتی طور پر جائزہ لے رہے ہیں۔