پرچم کشائی کی مرکزی تقریب 14اگست کو جامعہ نعیمہ میں ہوگی

 پرچم کشائی کی مرکزی تقریب  14اگست کو جامعہ نعیمہ میں ہوگی

لاہور(سیاسی نمائندہ)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ جشن آزادی شان وشوکت سے منایا جائے گا 14 اگست پر جامعہ نعیمیہ سے منسلک مدارس اورتعلیمی اداروں میں جشن آزادی کی تقریبات کاانعقاد کیا جائے گا۔

جبکہ پرچم کشائی کی مرکزی تقریب  14 اگست کوصبح 8بجے جامعہ نعیمیہ میں منعقدہوگی بعدازاں عظیم الشان جشن آزادی ریلی نکالی جائے گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں جشن آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں