سکول اساتذہ تبادلوں کیلئے 18 ہزار سے زائد درخواستیں

سکول اساتذہ تبادلوں کیلئے 18 ہزار سے زائد درخواستیں

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب میں تبادلوں پر پابندی ختم ہوتے ہی محکمہ تعلیم کو اساتذہ کی ہزاروں درخواستیں موصول ہو گئیں۔محکمہ سکول ایجوکیشن کو 18 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو گئیں۔۔۔

 سب سے زیادہ درخواستیں ویڈ لاک کیٹیگری کے تحت جمع ہوئیں، 14ہزار 2سو 67 درخواستیں جمع کر ائی گئی ہیں۔میڈیکل ڈسیبلٹی کے تحت 2500درخواستیں جمع کر ائی گئیں، ڈائیورس ہارڈ شپ گراؤنڈ کے تحت 600 کے قریب درخواستیں جمع ہوئیں، لاہور ایجوکیشن اتھارٹی کو 331 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔درخواستوں پر فیصلے کرنے کے لئے خصوصی کمیٹی بنا دی گئی، ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی ، سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے ۔دوسری طرف وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے محکمہ تعلیم اور دیگر متعلقہ سرکاری افسروں کی یوم آزادی کے سلسلے میں مصروفیات کے باعث ہارڈ شپ ٹرانسفرز کے سلسلے میں موصول ہونے والی درخواستوں کی سکروٹنی کا دورانیہ 2 دن بڑھا دیا ۔ انہوں نے کہا سکروٹنی کی حتمی تاریخ دو دن اضافے کے ساتھ 15 اگست مقرر کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں