والٹن روڈ منصوبہ 30 اکتوبر تک مکمل کرنے کا اعلان
لاہور(شیخ زین العابدین)والٹن روڈ اپ گریڈیشن پراجیکٹ میں بڑی پیشرفت ہوگئی، سڑک کی تعمیر اور ڈرینج سسٹم کا کام 30 اکتوبر تک مکمل کر لیا جائے گا، وزیراعلیٰ منصوبے کا افتتاح کریں گی۔
گاڑیوں اور بائیکس کے یوٹرن کیلئے 6 بریج تعمیر کئے گئے ہیں۔ تفصیل کے مطابق لاہور کی مرکزی شاہراہ والٹن روڈ گزشتہ 40 برس سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور سیوریج مسائل کے سبب علاقہ مکینوں کا گزرنا محال رہتا ہے ۔سی بی ڈی پنجاب نے والٹن روڈ اپ گریڈیشن منصوبے پر کام کا آغاز کیا،منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے حتمی ڈیڈ لائن دے دی گئی، 4.2 کلومیٹر طویل والٹن روڈ کو 30 ستمبر کو جزوی طور پر کھول دیا جائے گا،سڑک کی تعمیر اور ڈرینج سسٹم کا کام 30 اکتوبر تک مکمل کر لیا جائے گا،سیوریج سسٹم 98 فیصد ،والٹن سے فیروز پور روڈ تک سڑک کی تعمیر کا کام 70 فیصد مکمل کر لیا گیا۔ ٹریفک روانی بہتر بنانے کیلئے تھری لین کیرج وے ،دونوں اطراف 40 فٹ چوڑی سروس روڈ تعمیر کی جارہی ہے ۔ ہارٹی کلچر کیلئے سڑک کے دونوں اطراف 20 فٹ چوڑی گرین بیلٹ تعمیر کی گئی،اپ گریڈیشن کے بعد سڑک کی کل چوڑائی 212 فٹ ہوگی۔ٹرنک سیور اور اے ڈی اے نالے سے سڑک پر بارش اور سیوریج کا پانی جمع نہیں ہوگا۔