چولستان کینال سسٹم کیلئے 2 کھرب 13 ارب روپے منظور

چولستان کینال سسٹم کیلئے 2 کھرب 13 ارب روپے منظور

لاہور(سیاسی نمائندہ)پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2024-25 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے سولہویں اجلاس میں اریگیشن سیکٹر کی ترقیاتی سکیم کے لئے مجموعی طور پر 2 کھرب 13 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی۔ اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جس سکیم کی منظوری دی گئی اس میں چولستان کینال سسٹم کی تعمیر شامل ہے ۔اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل، چیف اکانومسٹ ناصر اقبال ملک، متعلقہ سیکرٹریز، محکموں کے افسر اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں